26 دسمبر ، 2015
لاہور.....محمد حفیظ نےچیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ و ہ تمام کھلاڑی جنہوں نے ملکی وقار اور ساکھ کو نقصان پہنچایا، انہیں معاف کردیا۔ میرے اصولی موقف کو میڈیا میں غلط پیش کیا گیا ، میرا موقف یہی ہے کہ ملکی وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہیے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر دھول چھٹ گئی ،پی سی بی چیئرمین سے ملاقات کے بعدمحمد حفیظ اور اظہر علی نے کیمپ جوائن کرلیا۔ حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کے تحفظات اب پی سی بی چیئرمین دیکھیں گے ،میرا کام پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان ا ور نجم سیٹھی کے ساتھ ملاقات کے بعد محمد حفیظ کے تحفظات دور ہوگئے اور انہوں نے کیمپ جوائن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
حفیظ نے مزید کہا کہ ان کا ہدف کوئی ایک کھلاڑی نہیں تھا ، میں نے ان سب کھلاڑیوں کو معاف کیا جس نے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچایا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کےلئے کھیلنا ان کا جنون ہے،وہ اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے اور کرکٹ کی بہتری کےلئے کام کرتے رہیں گے۔