دلچسپ و عجیب
06 جنوری ، 2016

چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

بیجنگ.......جدید ٹیکنالوجی سے لیس سائنسی دور ہمیں ہر روز نت نئی ایجادات سے متعارف کر واتا رہتا ہے جس سے ہر شعبے میں جدت پیدا ہوتی جارہی ہیں۔چین کی معروف کمپنی نے ایک لیپ ٹاپ متعارف کروایا ہے جسے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ کہا جا رہا ہے جو وزن میں ہلکا ہے اور آسانی سے اس کا رخ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

منفرد طرز سے بنائے گئے اس لیپ ٹاپ کی موٹائی صرف آدھا انچ ہے جبکہ اس کا وزن ایک کلو گرام ہے۔اس لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف ساڑھے 10گھنٹے ہے اور اس میں پین سپورٹ بھی رکھی گئی ہے جو خاص طور پرطلبا کے لئے لیکچر کے دوران نوٹس وغیرہ لکھنے کے لئے کاآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1,100ڈالر ہے جو رواں سال مارچ میں صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :