07 جنوری ، 2016
سیول.......جنوبی کوریا کی ایک معروف الیکڑونک کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ایسا فریج متعارف کروادیا ہے جس کے ذریعے آپ بآسانی آن لائن شاپنگ بھی کرسکتے ہیں۔
اس اسمارٹ فریج کے ایک دروازے پر 21.5انچ کی ٹچ اسکرین نصب کی گئی ہے جس میں صارفین کے لئے مختلف ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کی گئیں ہے ۔اس اسکرین کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر ہر ضرورت کی چیز آن لائن آرڈر کی جاسکتی ہے۔
جدید ریفریجریٹر میں تین کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جو بتائیں گے کہ کون سی اشیا ء فریج میں ختم ہوگئی ہیں اور ایک کیمرا آپ کے موبائل فون سے بھی منسلک ہوگاجس کے ذریعے گھر سے باہر رہنے کے باوجود بھی علم ہوگا کہ فریج میں کھانے کے لئے کچھ رکھا ہے یا نہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں اس اسمارٹ فریج میں اسپیکر ز اور بلوٹوتھ بھی موجود ہے جس کے ذریعے من پسند گانے بھی سنے جاسکتے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں اس جدید ریفریجریٹر کی قیمت 5000ڈالرہے۔