دلچسپ و عجیب
07 جنوری ، 2016

مضبوط ترین ہتھیلیوں کا مالک جرمن نوجوان

مضبوط ترین ہتھیلیوں کا مالک جرمن نوجوان

برلن.......یوں تو پش اَپس کرتے ہوئے آپ نے اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہو گا لیکن اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے مشکل ترین پش اَپس اسٹنٹ پیش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے Ngoc Ducنامی اس نوجوان نے اپنی جسمانی فٹنس کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کے دوران 40پونڈ وزن کمر پر لادا اور ہتھیلی کی پشت زمین پر رکھتے ہوئے پش اَپس نکالنے شروع کر دئیے ، یہاں تک کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

جی ہاں اس سپرفِٹ نوجوان نے اسی انداز میں 60منٹ میں55پش اَپس نکالے اور نہ صرف دیکھنے والوں کو دَنگ کر دیا بلکہ ہمت اور مظبوط ارادے کے بہترین اظہارپر گنیزانتظامیہ نے اس کا نام ریکارڈ بک میں بھی درج کر لیا۔

مزید خبریں :