08 جنوری ، 2016
لاس ویگاس.......چین کی ایک ڈرون میکر کمپنی نے ایسا انوکھا ڈرون متعارف کرواد یا ہے جس میں انسان بیٹھ کر سفر کر سکتا ہے ۔ جی ہاں Ehang 184نامی اس کمپنی نے60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 10میل تک اُڑان بھرنے والا مسافر بردار ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کر لیا ہے جسکی رونمائی کی تقریب لاس ویگاس ٹیک میلے کے دوران کی گئی۔
ڈرون سے مشابہہ ہیلی کاپٹر نما یہ سواری جسے 'میگا ڈرون اسمارٹ ٹیکسی کا نام دیا گیا ہے ،ایک خود کار نظام کے تحت چلتی ہے جس کو اُڑانے کیلئے پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔دو گھنٹے میں مکمل چارج ہو جانے والی بیٹری کا یہ انوکھا ڈرون 100کلو گرام تک وزن اُٹھا کر فضا میں اُڑان بھر سکتا ہے جو یقیناًجدید ٹیکنالوجی کے ایک شاہکار سے کم نہیں۔