30 مئی ، 2012
پیرس…این جی ٹی…ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی مختلف فلموں کے پریمئرزوریڈ کارپٹ ایونٹس پر پہنی گئی اور ذاتی ڈیزائن کردہ جیولری فرانس میں عام نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔انجلینانے برطانیہ کے ایک مشہور برانڈ کے اشتراک سے اپنی جیولری لائن گذشتہ سال متعارف کروائی تھی جس میں نیکلس انگوٹھیاں اور دیگر کئی انداز کے زیورات شامل تھے ۔انجلیناکی ڈیزائن کردہ جیولری عام طور پر اسٹورز میں دستیاب نہیں تھی بلکہ اس برانڈ کے مخصوص کلائنٹس کو فروخت کی جارہی تھی جس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بچوں کی تعلیم کے لیے کام کر نے والے انکے فلا حی ادارے کے لیے مختص کردی گئی تھی۔تاہم اب انجلیناکی ڈیزائن کردہ جیولری ناصرف عام عوام کے لیے نمائش پر رکھی جارہی ہے بلکہ اسکے بعد یہ دنیا بھر میں چند مخصوص اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگی۔