دلچسپ و عجیب
31 مئی ، 2012

یونیسائیکل اورہاکی یکجا ،توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت دکھائیں

یونیسائیکل اورہاکی یکجا ،توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت دکھائیں

لندن…این جی ٹی…یونیسائیکل چلانا بھی اپنے اندر ایک آرٹ ہے جس پر جسم کا توازن برقرار رکھنا بیحد مشکل ہوتا ہے اور ایسے میں کسی گیم کی صلاحیت دکھانی ہو تو ماہرسے ماہر کھلاڑی کے بھی پسینے چھوٹ جائیں۔ دنیا میں ایسے چند باصلاحیت کھلاڑی پائے جاتے ہیں جنہوں نے یونیسائیکل اور ہاکی کو یکجا کرتے ہوئے ایک مشکل ترین گیم تشکیل دے دیا ہے۔اس کھیل میں حصہ لیتے کھلاڑیوں کو ناصرف یونیسائیکل پر توازن برقرار رکھنا ہوتاہے بلکہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے ہاکی کی مدد سے گیند کو گول پوسٹ میں بھی پہنچانا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :