31 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں آجکل ملکہ الزبتھ دوئم کے تخت و تاج کو60سال مکمل ہونے کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اسی جشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا میں خصوصی طور پر1کلو گرام وزنی خالص سونے اور چاندی سے بنے یادگاری سکوں کا اجراء کیا گیا ہے۔ پرتھ منٹ کے تیار کردہ اِن سکوں میں خالص سونے سے بنے 60جبکہ چاندی کے 6سو سکے شامل ہیں جن پر Diamond Jubileeکے الفاظ کے ساتھ ایک طرف ملکہ الزبتھ کا چہرہ جبکہ دوسری جانب اُن کے تاج کا پورٹریٹ کنندہ کیا گیا ہے۔ عام نمائش کے بعد یہ یادگاری سونے کا سکے 72ہزار ڈالرجبکہ چاندی 2ہزار ڈالر کی قیمت میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر د یئے جائیں گے ۔