31 مئی ، 2012
لندن …برطانوی ساحل کارنش سے برطانیہ کی اب تک پکڑی جانیوالی سب سے بڑی شارک پکڑی گئی ہے جس کی لمبائی 10فٹ اور وزن 550پونڈ ہے۔چھوٹی کشتی میں سوار دو مچھیرے معمول کے مطابق مچھلی کا شکار کرنے کیلئے سمندرمیں موجود تھے کہ خلافِ توقع ان کے کانٹے میں ایک دیوہیکل شارک آپھنسی۔بڑے جبڑے اور نوکیلے دانتوں والی اس دیوہیکل مادہ شارک کو دونوں مچھیروں نے تقریباًڈیڑھ گھنٹے کی سخت محنت کے بعد قابو میں کیاجس کے لئے ان کی ننھی کشتی میں جگہ بھی نا کافی ثابت ہوئی۔