01 جون ، 2012
سڈنی…آسٹریلوی تحقیق کے مطابق 10 سال تک روزانہ سو گرام ڈارک چاکلیٹ کھانے سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ میلبورن کی موناش یونیورسٹی میں 2 ہزار سے زائد آسڑیلوی شہریوں نے اس اسٹڈی میں حصہ لیا جو100 گرام چاکلیٹ روزانہ کھاتے تھے، وہ بھی ایسی چاکلیٹ جس میں کوکوآ کی مقدار زیادہ ہوتی ۔ماہرین کا کہنا ہے اس تھراپی کے ساتھ ایکسرسائز بھی ضروری ہے۔ یہ تحقیق برٹس میڈیکل جنرل میں بھی شائع کی گئی ہے۔