28 جنوری ، 2012
لاہور . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دواوٴں کے ری ایکشن سے متعدد افراد کی ہلاکت پر سیکریٹری صحت اور پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام افسران کو تبدیل کردیا،واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دواوٴں کے ری ایکشن سے ہلاکتوں پر سیکریٹری صحت جہانزیب خان اور پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام افسران کو تبدیل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دواوٴں کے ری ایکشن سے متعدد افراد کی ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے مفت دوا لینے والے 87 مریض ری ایکشن کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متعدد افرادمتاثر ہیں۔