29 جنوری ، 2016
دوحا......قطر میں رنگا رنگ وِنٹر فیسٹیول 2016کا آغازہو گیا ہے جس میں مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کرنے کیلئے پہنچ گئی ہے۔
قطر کے گاؤں کٹارا میں منعقد ہونیوالے اس وِنٹر فیسٹیول میں دلچسپ کاسٹیوم میں ملبوس افراد میلے کو چار چاند لگاتے رہے جبکہ ایکروبیٹکس کے ساتھ ساتھ رنگین روشنیوں سے سجے جھولے بھی میلے کا حصہ بنائے گئے۔
صرف یہی نہیں بلکہ وِنٹر میلے میں آنیوالوں کیلئے روایتی تلوار رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مزیدار کھانوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔