دلچسپ و عجیب
29 جنوری ، 2016

نوجوان کا جمی ہوئی جھیل پر کافی بنانے کا انوکھاطریقہ

نوجوان کا جمی ہوئی جھیل پر کافی بنانے کا انوکھاطریقہ

نیویارک........دنیا کے کئی ممالک اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں جہاں کئی کئی فٹ جمی ہوئی برف نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔اس سخت سردی میں جہاں لوگ سوئٹرز پہنے نظر آتے ہیں وہیں کچھ لوگ خود کو گرم رکھنے کے لئے کافی کا سہارا لیتے ہیں۔

اب ذرا اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے جمی ہوئی جھیل پر کافی بنانے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنا یا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ریون پیٹرسن نے ایک چھری کے ذریعے برف میں سوراخ کرکے جیسے ہی ماچس جلائی تو آگ جل اٹھی جس پر کیٹل رکھ کر کافی بنائی اور اس سخت سردی میں کافی کے خوب مزے اڑائے۔

مزید خبریں :