02 جون ، 2012
نیو یارک…عام طور پر چکنی مٹی سے مجسمہ سازی کرنے والے آ رٹسٹ اسٹوڈیو زمیں بیٹھ کر لوگوں کے فن پارے بناتے ہیں لیکن امریکا میں ایک ایسا منفرد فنکار بھی مو جود ہے جوچلتی ریل میں بیٹھ کر مسافروں کے مجسمے تیار کرتا ہے۔52 سالہ Peter Bulow نامی یہ Subwayآرٹسٹ ریل میں سفر کے دوران اپنے ساتھ سوار مسافروں کے چہروں کو چکنی مٹی سے ایک مجسمے میں ڈھال دیتا ہے جسے اچانک دیکھ کر لوگ خوشی سے پھولے نہیں سماتے ۔یہ شخص کوئی پیشہ ور مجسمہ سازتو نہیں لیکن اس کے باوجودمہارت کے باعث مسافر کی مطلوبہ منزل آنے اور اس کے ریل سے اُترنے سے قبل ہی اس کے چہرے کا مجسمہ تیار ہو جاتا ہے جسے یہ آرٹسٹ اپنے پاس ہی رکھتا ہے۔