14 فروری ، 2016
کوالالمپور........چین سمیت کئی ممالک میں آجکل نئے سال کے جشن کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں جسے چینی کلینڈر میں ائیر آف دی منکی کا نام دیا گیا ہے۔
اسی مناسبت سے ملائیشیا کے دار الحکومت کوالا لمپور کے ایکوریم میں بھی بچوں کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ا س موقع پر ماہر غوطہ خوروں نے زیر آب جاتے ہوئے ڈریگن کا لبادہ اوڑھ کر بچوں کے لیے ڈریگن ڈانس کی منفر اور شاندار پرفارمنس پیش کی۔
اس موقع پر سینکڑوں افراد نے خاص طور پرایکوریم کا رخ کیا اور زیرِ آب پرفارمنس کا بھرپور لطف اٹھایا۔