دلچسپ و عجیب
04 جون ، 2012

پیرس :ٹن ٹن کاسر ورق13لاکھ یوروکی ریکارڈ قیمت میں نیلام

پیرس :ٹن ٹن کاسر ورق13لاکھ یوروکی ریکارڈ قیمت میں نیلام

پیرس…پیرس میں گذشتہ دنوں کامک کردار ٹن ِٹنِ سے جڑی نایاب یادگاری اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی گئیں جس میں ایک تاریخی سرِ سرورق ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ۔اس نیلامی میں ٹن ِٹنِ کی تصاویر،پوسٹ کارڈز،کھلونے،کامک بک کا سرِ ورق اور دیگر سامان فروخت کے لیے پیش کیا گیاتھا۔The World of Tintin's Creatorکے نام سے ہونے والی یہ نیلامی2جون کو پیرس میں منعقدہوئی جس میں1932میں ہاتھ سے بنایا گیا۔ٹن ِٹنِ ان امریکاکاسر ورق13لاکھ (1اعشاریہ3ملین)یورو کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوگیا۔واضح رہے کہ نیلام گھر کے منتظمین کی جانب سے اس سرِ ورق کی10لاکھ یوروز تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :