04 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…عام طور پر والدین بچوں کی فرمائش پر انہیں پارک یا پلے گراؤنڈ گھمانے لیجاتے ہیں ،اس وڈیو میں نظر آتے ریچھ کے بچوں کو بھی شاید یہ فرمائش کرنی آگئی ہے۔کالے ریچھ کے یہ تین ننھے بچے اپنی اماں کے ذریعے پلے گراؤنڈ میں سب کچھ بھلا کر ایسے کھیل کود میں لگے کہ آس پاس سے بیگانے ہوگئے۔اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دو بچے جھولا جھولنے کی کوششوں میں مگن ہیں جبکہ دوسری جانب ایک ریچھ کا بچہ سلائیڈ کا مزا لوٹنے کے لیے اسکا معائنہ کرنے میں مصروف ہے۔