دلچسپ و عجیب
07 جون ، 2012

برطانیہ میں اون سے بھری بوری اٹھا کر بھاگنے کی سالانہ دوڑ

برطانیہ میں اون سے بھری بوری اٹھا کر بھاگنے کی سالانہ دوڑ

لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی گلوسسٹر شائر میں اون بھری وزنی بوری کندھوں پر اُٹھا کر بھاگنے کے سالانہ عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔39ویں سالانہ Woolsackریس میں حصے لینے کے لیے سیکڑوں مرد ،خواتین اور نوجوان میدان میں اُترے۔اس ریس میں مردوں کو60پونڈ وزنی جبکہ خواتین اور نوجوانوں کو35پونڈ وزنی بوری اُٹھا کر225میٹر کا اونچا نیچا فاصلہ طے کرنا تھا۔اون بھری بوری اٹھاکر بھاگنے کی یہ منفرد ریس دیکھنے ہزاروں افراد پہنچے جہاں وہ ڈھلوان کی دونوں جانب کھڑ ے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔

مزید خبریں :