07 جون ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…پتلیوں کو اپنی انگلیوں پر نچا نا تو آپ نے دیکھا اور سنا ہی ہو گا لیکن اب ایک ایسا روبوٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے جو انسانی ہاتھ اور پاؤں کے اشاروں پر عمل کر کے حرکت کرتا ہے ۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس روبوٹ میں ایسے سینسرز اور کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کے بل بوتے پر یہ اپنے ارد گرد کھڑے انسان کے اشاروں پر کسی بھی غلطی کے، باکمال طریقے سے عمل کر کے نقل وحر کت کر تا ہے۔ اس رو بوٹ کو استعما ل کر نے کیلئے کسی قسم کی ٹریننگ اور ڈیوائس کی ضرورت پیش نہیں آتی بس روبوٹ کے پاس کھڑے ہوکر اپنے ہاتھ پاؤں ہلائیں اور اس کی نقل کر نے میں مہارت سے لطف اندوز ہوں۔