دلچسپ و عجیب
15 مارچ ، 2016

ملائیشیا میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول

ملائیشیا میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول

کوالالمپور.....ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں8ویں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا ۔

اس تین روزہ فیسٹول میں شرکت کے لیے امریکا، بیلجئیم، برطانیہ، فرانس، برازیل، کینیڈا، جاپان اورہالینڈ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی بلونسٹ ملائیشیاپہنچے۔

رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے یہاں کا رخ کیاجہاں آسمان مختلف دلچسپ و عجیب اشکال والے غباروں سے بھر گیا۔

فیسٹیول کے آخری روزشاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں موسیقی اور آتش بازی کے مناظر سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔

مزید خبریں :