15 مارچ ، 2016
کراچی....جنگ ویب ڈیسک...ایک اسرائیلی سیاح کو رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سکہ ملا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں اس قسم کا صرف ایک اور سکہ ہی موجود ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق107 بعد از مسیح دور کے اس سکے پر رومی شہنشاہ آگستس کی تصویر ہے جسے شہنشاہ ترجان نے بنوایا تھا۔اس قسم کا دوسرا سکہ برطانیہ کے ایک عجائب گھر میں محفوظ ہے۔
رائمن جو اسرائیل کے ایک سیاحتی گروپ کی رکن ہیں، اپنے دوستوں کے ساتھ شمالی گلیلی کے علاقے میں گھوم رہی تھیں کہ ان کو گھاس پر کوئی چمکتی ہوئی چیز نظر آئی۔
گروپ گائیڈ نے اسرائیل کے محکمۂ نواردات سے رابطہ کیا، ان کی ٹیم دو گھنٹے کے اندر وہاں پہنچ گئی۔ محکمہ نواردات کا کہنا ہے کہ سیاح لاری رائمن کو ایک اچھی شہری ہونے کا ثبوت دینے پر خراج تحسین کا سرٹیفیکیٹ پیش کیا جائے گا۔