08 جون ، 2012
لندن… کم عمری میں ایک سے زیادہ دفعہ سی ٹی اسکین کرانے سے دماغ کے کینسرکاامکان پیداہوتاہے۔ برطانوی یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم ایک لاکھ اسی ہزارمریضوں پرکی گئی تحقیق کے بعداس نتیجے پرپہنچی ہے کہ سی ٹی اسکین کے فوائدعموماخطرے کاامکان بڑھادیتے ہیں۔اپنی نوعیت کی اس پہلی تحقیق میں سائینسدانوں نے21سال سے کم عمرکے افرادکواسٹڈی کاحصہ بنایا۔ تحقیق کرنے والے ڈاکٹرمارک پیئرس کے مطابق کم عمری میں سی ٹی اسکین کرانے سے لیکیمیااوردماغ کے کیسنرکاخطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ان کاکہناتھاکہ سی ٹی اسکین صرف اس صورت میں کراناچاہیے جب اس کی اشدضرورت ہو۔