08 جون ، 2012
وارسا…این جی ٹی…ورلڈ کپ فٹ بال2010ء میں ٹیموں کی ہارجیت کی دُرست پیش گوئی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے پال نامی آکٹوپس کے بعد یورو کپ2012کے مقابلوں کے لیے ایک ہاتھی بھی میدان میں آگیا۔پولینڈ کے شہرKrakowکے ایک چڑیا گھر میں موجود33سالہ سیٹا نامی یہ بھارتی نسل کا ہاتھی آج کل یورو کپ مقابلوں کے درمیان ٹیموں کی ہار جیت کی پیش گوئیوں کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔سیٹا نامی یہ ہاتھی مختلف ممالک کے نام اور جھنڈوں والے بورڈزکے سامنے رکھا گیاخربوزہ کھاکرچناؤ کرے گا کہ کونسی ٹیم میچ جیتے گی ۔