24 مارچ ، 2016
ایمسٹرڈم......دنیا بھر میں جہاں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں نیدرلینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں جرائم کی شرح میں کمی ہونے لگی ہے جبکہ کئی جیلوں کے بند ہونے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق2007ء سے2014ء کے درمیان نیدر لینڈ میں جرائم کی شرح میں 23فیصد کمی ہوئی جس کے باعث گذشتہ سال آٹھ جیلوں کو بند کردیا گیا۔ جیلوں کی اس بندش سے امکان ہے کہ 19سو افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔
جرائم کی شرح میںکمی کے باعث ایک معاہدے کے تحت ہالینڈ نے اپنی جیلیں لیز پر ناروے کو دے دیں جن میں ناروے کے242 قیدی نیدرلینڈ کی جیلوں میں منتقل کردیئے گے۔