26 مارچ ، 2016
بنکاک......یوں تو مچھلی کا نام آتے ہی ذہن میں ایسی آبی مخلوق کا خیال آتا ہے جو کہ صرف پانی میں ہی زندہ رہ سکتی ہے تاہم اب خشکی پر چلنے والی حیرت انگیز مچھلی کی دریافت کے بعد اس خیال کی نفی ہوتی ہے۔
جی ہاں تھائی لینڈ کے غاروں میں ایک ایسی حیرت انگیز مچھلی دریافت کی گئی ہے جو کہ خشکی پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کرائپٹے ٹورا تھامی کولا نامی یہ عجیب و غریب مچھلی دوانچ لمبی ہے جو نہ صرف خشکی پر رہ سکتی ہے بلکہ چلنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
لندن رائل ویٹرنری کالج سے تعلق رکھنے والے ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی دریافت ہے اور اس سے قبل خشکی پر چلنے والی ایسی مچھلی کو کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔