دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2016

ایک انگلی سے چلنے والا ’کی بورڈ ماؤس‘ تیار

ایک انگلی سے چلنے والا ’کی بورڈ ماؤس‘ تیار

امریکی کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے، جسے ماؤس اور کی بورڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 نیڈئم سینس نامی اس ڈیوائس سے آپ با آسانی ایک ہاتھ سے چاہیں، تو ماؤس کے طور پر کلک کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو ٹائپنگ کرنے کیلئے کی بورڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

 منفرد نوعیت کی اس ڈیوائس میں ٹائپنگ کیلئے بظاہر کسی قسم کی کیز موجود نہیں، تاہم اس میں الفاظ لکھنے کیلئے حروف کی ایک ترتیب رکھی گئی ہے۔

 بیٹری سے چلنے والی اس وائر لیس ڈیوائس کوکسی سطح پر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے صرف ہاتھ میں اُٹھا کر کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون وغیرہ پر با آسانی کام کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :