صحت و سائنس
03 جون ، 2016

پاکستان میں 20 فیصد لوگ گردوں کے امرض میں مبتلا

پاکستان میں 20 فیصد لوگ گردوں کے امرض میں مبتلا

پاکستان میں 20 فیصد لوگ گردوں کے امرض میں مبتلا ہیں، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں مقیم لوگ گرم موسم اور پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے سے تیزی کیساتھ گرووں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔


لاہور میں شروع ہونے والی 3 روزہ انٹرنیشنل یورالوجی کانفرنس سے خطاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اسلم کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے ملک میں گردوں کے مرض کا علاج کرنے والے اسپتال اور ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے۔


کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر عبدلمنان اور ڈاکٹر محمد اخلاق نے کہاکہ شوگر ،اور بلڈ پریشر میں اضافہ ، درد ختم کرنے والی ادویات ، غیر ضروری دیسی ادویات کا استعمال اور پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونا گرووں کے امراض پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں۔


طبی ماہرین کے مطابق گرووں کے مریض اگر احتیاط نہ کریں تو انہیں بالاخر ڈائیلسز یا گردوں کی تبدیلی کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے جو بہت مہنگا علاج ہے۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گرووں کے امراض سے بچنا ہے تو انسان کو اپنا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کرتے ہوئے پانی کا استعمال زیادہ کرنا ہو گا۔


 

مزید خبریں :