دلچسپ و عجیب
08 جون ، 2016

ملائیشیا میں اسپائیڈر مین بچوں کو ناشتہ کرانے پہنچ گیا

ملائیشیا میں اسپائیڈر مین بچوں کو ناشتہ کرانے پہنچ گیا

 


اکثر اوقات بچے صبح اسکول جاتے وقت ناشتہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے ماں باپ ان کی اس عادت سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بچوں کا دوست اسپائیڈر مین اب انہیں ناشتہ خود کر وائے گا۔


ملائیشیا میں اسپائیڈرمین فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آن پہنچااور ناشتہ نہ کرنے والے بچوں میں نہ صرف ناشتے سے بھرے ڈبے تقسیم کئے بلکہ اس کے فوائد سے بھی آگاہ کیا۔


اب بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بچوں کا اپنا پسندیدہ کردار انہیں کچھ دے کھانے کو اور وہ انکار کردیں،بچوں نے نہ صرف خوشی خوشی یہ ڈبے لئے بلکہ اسپائیڈر مین کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔

مزید خبریں :