12 جون ، 2016
70 سالہ مریضہ حلیمہ کے مطابق تین ماہ قبل وہ گردے کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہوئی تھی لیکن آپریشن کے بعد مسلسل وہ پیٹ اور کمر کی تکلیف میں مبتلا ہے ،جبکہ کھانے پینے میں بھی اسکو شدید دشواری کاسامنا ہے۔
پیٹ کے درد کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے ایکسرے کیا اور جس میں اسکے پیٹ میں قینچی دکھائی دی ۔
مریضہ نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر دوبارہ آپریشن کرنے کے اس سے 50 ہزار طلب کررہا ہے ۔
مریضہ نے وزیراعلیٰ اور محکمہ صحت کے اعلی ٰحکام سے اپیل کی ہے کہ آپریشن کے انتظامات اور غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔