15 جون ، 2016
چین میں ہری ہری گھاس چرنے کے شوق میں ایک بھینس گٹر میں جاگری، گھنٹوں پھسنے رہنے کے بعد کرین کے بھینس کو نکالا گیا۔
چین کے شہر انشون میں ادھر ادھر گھوم کر گھاس چرنے والی بھینس کھلے مین ہول میں جاگری، بھینس نے گٹر سے نکلنے کی بہت کوششیں کیں مگر کامیاب نہ ہوسکی۔
ریسکیوں اہلکاروں نے موٹی موٹی رسیاں باندھ کر منوں وزنی بھینس کو کرین کے ذریعے باہر نکالا، گٹر سے بھینس نکالنے کا منظر دیکھنے کے لیے بہت سے شہری بھی جمع ہوگئے تھے۔