16 جون ، 2016
عالمی ادارہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ زیکا وائرس کی منتقلی والے علاقوں میں رہنے والی خواتین حاملہ ہونے سے پرہیز کریں۔
یہ مشورہ پہلے ہی اس وائرس سے بڑے پیمانے پر متاثرہ ممالک کی جانب سے اپنی شہری خواتین کودیا جا چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ صلاح گزشتہ ہفتے جاری کی گئی تھی لیکن اس کا مفہوم گزشتہ روز واضح ہوا جب ادارہ صحت نے اس وائرس کی جنسی منتقلی کی روک تھام کے حوالے سے ایک تصحیح جاری کی۔