کھیل
17 جون ، 2016

دورۂ انگلینڈ :پاکستانی ٹیم شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو

دورۂ انگلینڈ :پاکستانی ٹیم شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو

 


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عبدالستارایدھی کوخراج تحسین پیش کرنےکی تقریب منعقد ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ میں اپنی شرٹس پرایدھی فاؤنڈیشن کالوگو لگائےگی۔


چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ ایدھی صاحب کو نوبل انعام ملنا چاہئے، انسانیت کے لیے اُن کی بڑی خدمات ہیں۔


تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے درمیان طے پائے معاہدہ کی رو سے پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو شرٹ پر لگا کر کھیلے گی۔


تقریب میں پاکستان کی تینوں فارمیٹ کے کپتان مصباح الحق، اظہر علی اور سرفراز احمد بھی موجود تھے، شہریار خان نے اپنے خطاب ایدھی صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہیں نوبل امن ملنا چاہئے۔


اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کو پانچ، پانچ لاکھ روپے عطیے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :