11 جون ، 2012
میڈریڈ…این جی ٹی…رکا وٹیں پھلا نگنے کے مقابلے تو دنیا بھر میں ہو تے ہیں لیکن اسپین میں نو مو لو دبچوں کے اوپر سے چھلا نگیں لگا نے کا روایتی تہوار منعقد کیا گیا۔ صدیوں پرانی اس مذہبی رسم میں ایک سال کی عمر کے بچوں کو گدّ وں پر لٹاکر پیلے رنگ کے روایتی لبا س پہنے افراد نے ان پر سے چھلا نگیں لگائیں جس کامقصد ان بچوں کوبرائی کے اثرات سے پا ک کرنا تھا ۔ واضح رہے کہ اس تہوار کا آغاز 1620 میں کیا گیا تھاجس میں ہر سال سیکڑوں افراد اپنے بچوں کے ساتھ جو ش و خروش سے شرکت کر تے ہیں ۔