دلچسپ و عجیب
13 جولائی ، 2016

بھارتی ریاست کیرالا میں ہائی ٹیک چھتریاں متعارف

بھارتی ریاست کیرالا میں ہائی ٹیک چھتریاں متعارف

 


نیا زمانہ آیا،نئی چھتریاں ساتھ لایا،موسلا دھاربارش میں آپ کو بھیگنے سے بچانے والی چھتریاں اب آپ کے موبائل فون کو بھی گیلا ہونے سے بچائیں گی۔


رم جھم رم جھم پھوار پڑے یاموسلا دھار بارش ہویا سورج میاں خوب آگ برسائیں،رنگ برنگی چھتریاں خوب کام آتی ہیں ، لیکن بات اب آگے کی ہے۔


بھیگنے سے بچانے والی یہ چھتریاں اب جدیدسہولت بھی فراہم کریں گی،جی ہاں بھارتی ریاست کیرالہ میں ان دنوں چرچا ہے ہائی ٹیک چھتریوں کاجو تیز بارش میں آپ کاموبائل گیلا ہونے سےبھی بچائیں گی اور اپنوں سے بات بھی کرائیں گی۔


اس سب کےلیے بس آپ کوچاہیے بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی اوروائی فائی کنکشن،کال ریسیو کرنا ہو یا بھیگے بھیگے موسم میں موسیقی کا مزہ لینا ہو،جیب سے فون نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں ،چھتری کے ہینڈل میں لگے بٹن کو دبائیں اور شروع ہوجائیں۔

مزید خبریں :