کاروبار
21 اگست ، 2016

وزارت خزانہ کا پٹرولیم پر لیوی و جی ایس ٹی میں اضافے پر غور

وزارت خزانہ کا پٹرولیم پر لیوی و جی ایس ٹی میں اضافے پر غور

 

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے عوام کو یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم ہو جائیں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 50پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول 2 روپے 60پیسے لیٹرسستا ہونے کا امکان ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے، ہائی اوکٹین 4روپے 50پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3روپے اور لائٹ ڈیزل 2روپے 80پیسے لیٹرسستا ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کا پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پر غور ہے، جس سے عوام ریلیف سے محروم ہو جائیں گے۔ 

مزید خبریں :