02 ستمبر ، 2016
امریکی شہر شکاگو کے چڑیا گھر میں موجود دنیا کامعمر ترین ترین طوطا83سال کی عمر میں انتقال کرگیا ہے۔
1933میں آسڑیلیا کےتارونگاچڑیا گھر میں پیدا ہونے والا یہ گلابی اور سفید رنگ کا یہ طوطا 1934امریکی چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا گیا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے چڑیا گھر میں موجود تھا۔
Cookieنامی اس طوطے کی طبیعت کچھ روزسے ناساز تھی جس کے باعث اس نے اچانک کھانا پینا بھی چھوڑدیاتھا تاہم گزشتہ روز سوتے میں ہی ککی کی موت واقع ہو گئی۔
ککی دنیا کا معمر ترین طوطا تھا جبکہ ماہرین کے مطابق عام طور پر اس نسل کے طوطے40سال سے100سال تک کی عمر پاتے ہیں۔