07 ستمبر ، 2016
پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام حقیقت جان گئے،دھرنےوالوں کی ہوا نکل چکی ہے، دھرنےوالوں نےچینی صدر کی آمد کا بھی خیال نہ کیااورکہاکہ پاکستان کا چاہےدھڑن تختہ ہو جائے،وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لاہور چیمبر آف کامرس کی ایکسپورٹ ٹرافی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو انرجی بحران اور دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،جن پر قابوپایا جا رہا ہے،2017ءمیں بجلی کی پیداوار کےکئی منصوبےکام کررہےہوں گے،جبکہ2018 ءمیں بجلی وافر ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں نے پہلےبھی پاکستان کے8ماہ ضائع کئے، اب ایک بار پھر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، چینی صدر کی آمدپرانہوں نےچینیوں کی بھی نہیں مانی اور دھرناختم کرنےسے انکار کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ قیامت تک کوئی اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا، منصوبے کی مخالفت وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی شالا مار باغ بھی نہیں دیکھا۔