11 ستمبر ، 2016
عید الاضحی کے موقع پر پردیسیوں کا اپنے آبائی علاقوں میں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ریلوے کی دوسری عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔
پاکستان بھر سے حصول روزگار کے لیے کراچی آنے والے عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
عید الاضحی کے موقع پر ان پردیسیوں کی گھروں کو روانگی کے لیے پاکستان ریلوے کی دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے ایک ہزار سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی ہے ، ٹرین براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔