11 ستمبر ، 2016
چوری شدہ گاڑیاں واپس کرنے کے بہانےمالکان کو بلا کر اغوا کرنے والے گروہ کا ایک ملزم اسلام آباد میں پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رفیع اللہ اور اس کے گروہ کے لوگ اسلام آباد اور پنجاب کی چوری شدہ گاڑیاں حاصل کرکے گاڑی مالکان کو کرک بلواتے اور اسلحہ کے زورپراغوا کرکے تہہ خانہ میں بند کردیتے، ملزمان مغویوں کی رہائی کے بدلے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ اقدام قتل، بھتہ اوراغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔