17 جون ، 2012
پشاور…پشاور کا رہائشی اور ایم ایس سی فارسٹری کا طالب علم دونوں گردے ناکارہ ہونے کے باعث علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ارشدالرحمن کو فارسٹ افسربننے کی خواہش ادھوری رہ جانے کا دکھ دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔چارپائی پر لیٹا اور انجانی سوچوں میں گم نوجوان ارشدالرحمن اپنی صحت اور مستقبل کے حوالے سے رنجیدہ ہے۔ پشاور کے مشہور تعلیمی ادارے پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے اس ہونہار طالب علم کے دونوں گردے ناکارہ ہو چکے ہیں اور تعلیم ادھوری رہنے اور فارسٹ افسر نہ بنے کا غم اسے اندر سے کھانے لگا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ارشد کا گردہ تبدیل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوں گے جو اس غریب گھرانے کے بس سے باہر ہے۔میں نے سب کچھ بیچ کر اور قرض لے کر اس کا علاج کرایا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں گردہ تبدیل کرنا ضروری ہے جس پر 11 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے۔