شہر شہر
19 ستمبر ، 2016

کراچی:پولیس افسر سے اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام

کراچی:پولیس افسر سے اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام

 

کراچی میں سی ویو کے قریب ٹریفک پولیس کے افسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ واقعے میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیا،پرانا حاجی کیمپ سے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

لیاری کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں پولیس نے کارروائی کرکے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والےملزم حسن کو گرفتار کرلیا۔ملزم حسن نے دوستوں کے ساتھ ملکر 10 سالہ حنیف کو زیادتی کے بعد بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا تھا۔

ملزم بچے کو بھلا پسلا کر گھر لے گیا تھا،بچے کے شور مچانے پر ملزم حسن نے مقتول کو گلہ دبا کر قتل کیا،ملزم حسن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ ذیشان صدیقی کے مطابق سی ویو کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے سب انسپکٹر رمضان سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی، جس میں سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

اس دوران گشت پر معمور پولیس نے ایک ملزم نقاش کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا محمد صغیر فرار ہوگیا،جسے پہلے ملزم کی نشاندہی پر نیلم کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :