شہر شہر
19 ستمبر ، 2016

گوجرانوالہ میں ڈنڈے کے بعد انڈا فورس بھی تیار

گوجرانوالہ میں ڈنڈے کے بعد انڈا فورس بھی تیار

پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے شرکا، کا استقبال کرنے کے لئے گوجرانوالہ میں ڈنڈافورس کے بعد اب انڈا فورس بھی تیار کرلی گئی۔

اسمال اسٹیٹ کے قریب ن لیگ حمزہ یوتھ کے کارکنوں نے ریلی نکالی ۔ کارکنوں نے پی ٹی آئی رائے ونڈ مارچ کے لئے انڈے اورٹماٹرجمع کئے ۔

اس موقع پر صدرحمزہ یوتھ ونگ ولید بٹ کا کہنا تھا کہ رائے ونڈمارچ کے شرکا کا استقبال انڈوں اورٹماٹرسے کیاجائے گا۔اس سے پہلے ن لیگ کارکنوں نے رائے ونڈ مارچ کے شرکا کے استقبال کے لئے ڈنڈافورس تیارکی تھی۔

 

مزید خبریں :