23 ستمبر ، 2016
وہاڑی میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کےمطابق میلسی میں 3مسلح ڈاکو ؤں نے دکان میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ اس دوران دکاندار کے بیٹے نےمزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کاکہناہےکہ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا،جس کی تلاش جاری ہے۔