شہر شہر
25 ستمبر ، 2016

بھارت نے سمجھوتا ایکسپریس روک دی

بھارت نے سمجھوتا ایکسپریس روک دی

 

بھارت نے لاہور سے امرتسر جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس روک دی، پاکستانی حکام کو ٹرین روانہ کرنے سے منع کردیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کو شیڈول کے مطابق کل صبح بھارت روانہ ہونا تھا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹرین کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ کل ریلوے اسٹیشن نہ آئیں ۔

مزید خبریں :