شہر شہر
09 اکتوبر ، 2016

میئرسکھر ایک ماہ بعد بھی دفتر سے محروم،شہر کے مسائل برقرار

میئرسکھر ایک ماہ بعد بھی دفتر سے محروم،شہر کے مسائل برقرار

 

سکھرکےمئیرکو اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا،مگر شہر کے مسائل اب تک جوں کے توں ہیں،میئر سکھر بھی اب تک اپنے دفتر سے محروم ہیں۔

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ٹیم کے ہمراہ 31 اگست کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے میونسپل کارپوریشن پہنچے تو دفتر اس حالت میں نہیں تھا کہ وہاں بیٹھا جاسکے۔مجبورا ًٹینٹ آفس قائم کرکے پہلا تعارفی اجلاس منعقد کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی واضح ہدایت کے باوجود میئر سکھر کے دفتر کامرمتی کام اب تک شروع نہیں ہوسکاہے۔

شہری پر امید تھے کہ بلدیاتی نظام مکمل ہونےکے بعداب سکھر کی قسمت ضرور بدلے گی مگر ایسا نہ ہوا،پرانا سکھر، نیوپنڈ، نواں گوٹھ میں اب بھی عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہےہیں، پراناسکھرہو،ٹکر محلہ ہو یا پھرجناح چوک،گندگی کے ڈھیر اب بھی شہریوں کےمنہ چڑاتے ہیں ۔

اضافی بھرتیوں اور فنڈز کی کمی کے باعث میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اپنی جگہ برقرار ہے۔

سکھر کا تاریخی گھنٹہ گھر گمشدہ گھڑیالوں کی دوبارہ تنصیب کا منتظرہے۔اسنارکل سے محروم فائربریگیڈ کا عملہ 6 گاڑیوں میں سے 3کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔سوال بہت سے ہیں لیکن جواب صرف ایک اوروہ کہ فنڈز نہیں۔

مزید خبریں :