شہر شہر
12 اکتوبر ، 2016

اوکاڑہ :زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

اوکاڑہ :زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

 

وارث حیدری ...اوکاڑہ کے علاقے مدینہ ٹاؤن رینالہ میں ایک زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور 3بچے شامل ہیں،زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، چھت گرنےکاواقعہ دوسری منزل کی تعمیر کے دوران پیش آیا۔

مزید خبریں :