صحت و سائنس
17 اکتوبر ، 2016

شکارپور میں انسداد پولیو مہم 24اکتوبر سے شروع ہوگی

شکارپور میں انسداد پولیو مہم 24اکتوبر سے شروع ہوگی

ضلع شکارپور میں 24اکتوبر سےشروع ہونےوالی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شکارپور سکندر علی خشک کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او خورشید احمد قاضی ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے یحییٰ موسیٰ سمیت ضلع شکارپور کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈبیلو ایچ او کے نمائندے یحی ٰ موسیٰ نے بتایا کہ یونین کونسل سطح پر انسداد پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے جو اجلاس بلائے جارہے ہیں وہ بے سود ثابت ہورہے ہیں۔

کچھ یوسیز میں سیکریٹریز کی عدم موجودگی میں عملدار صرف حاضری لگاکر چلے جاتے ہیں اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے کوئی مشاورت بھی نہیں کی جاتی جس کے باعث مسائل جوں کہ توں رہہ جاتے ہیں۔

اجلاس میں خانپور کے پولیو سپروائیز رنے کہاکہ تحصیل خانپور میں تین یوسیز گڑھی حسن تیغو ، پیر بخش شجراع اور شبیر آباد امن وامان کے حوالے سے انتہائی حساس ہونے کے باوجود پولیس کا کوئی تعاون نہیں ملتا۔

مزید خبریں :