17 اکتوبر ، 2016
پشاور کے علاقے تہکال میں 3 افراد کی نعشیں ملی ہیں ،جنھیں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد جلایا گیا، مقتولین میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نعشیں کوڑے دان کے قریب ملی ہیں، بظاہر تینوں افراد کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعدلاشیں تہکال میں پھینک دی گئیں۔
مقتولیں غیر مقامی لگتے ہیں کیونکہ تھانہ تہکال کی حدود میں ایسے کسی بھی 3 افراد کی گمشدگی کی اطلاع نہیں ہے۔
تینوں افراد کی نعشیں مسخ ہوچکی ہیں اس لئے ان کی شناخت نہیں ہوپارہی، ان میں سے 2لاشیں خواتین کی ہیں، پولیس نے نعشیں قبضے میں لے لیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا جارہا ہے۔