شہر شہر
18 اکتوبر ، 2016

پشاور میں شیشہ اور اس کے لوازمات کی فروخت جاری

پشاور میں شیشہ اور اس کے لوازمات کی فروخت جاری

 

پشاور میں عدالتی احکامات کے باوجودممنوعہ نشہ آور شیشہ اور اس کے لوازمات کی کھلے عام فروخت جاری ہے، منشیات کی نئی قسم الیکٹرانک شیشہ بھی مارکیٹ میں آگئی ہے۔

دیدہ زیب ڈیزائن میں شیشہ نامی نشہ اور اس کے دیگر لوازمات پشاور میں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے شیشے کی خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہےلیکن کارخانو مارکیٹ، صدر، حیات آباد اور شہر کےدیگر مصروف تجارتی مراکز میں شیشے کی خرید و فروخت جاری ہے۔

شیشے کے دیگر لوازمات بھی مارکیٹ میں مختلف ڈیزائن میں دستیاب ہیں جبکہ عام شیشے کے علاوہ منشیات کی جدید قسم الیکٹرانک شیشہ بھی مارکیٹ میں آگئی ہے۔ منشیات کے کاروبار میں اضافے کی کے باوجود انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :