28 اکتوبر ، 2016
بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے ملتان کے انتخابی شیڈول میں ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ، مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ 12 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو ہو گی ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملتان میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات پہلے بھی دو بار ملتوی ہو چکے ہیں، اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور نشانات کی الاٹمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔
نئے آنے والے شیڈول کے مطابق 8 نومبر کو ہونے والے میٹرو پولیٹن ، ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اب 15 نومبر کو ہوں گے جبکہ پنجاب کی میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ جس کو پہلے 10 نومبر کو ہونا تھا اب 17 نومبر کو ہو گی ۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان 21 نومبر کو کیا جائے گا ، کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوں گے اور منتخب ممبران 3 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے ۔